کوٹ لکھپت جیل میں 3مجرموں کی پھانسی عین وقت پر ملتوی

کوٹ لکھپت جیل میں 3مجرموں کی پھانسی عین وقت پر ملتوی

لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں اغوا براسئے تاوان کے تین ملزمان کی اس وقت پھانسی روک دی گئی جب انہیں پھانسی گھاٹ لیجا کر منہ پر کپڑا ڈالنے کے بعد گلے میں رسہ ڈالا جا رہا تھا ۔جیل ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں گزتہ روز تین ملزمان کی پھانسی روک دی گئی ۔ملزمان عتیق الرحمن ،محمد بشیر اور اظہر بشیر نے تاجر زاہد حسین کو اغوا کیا تھا اور تاوان لیا تھا ۔ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی عدالت میں کیس چلا جس میں ان کو موت کی سزا دی گئی ۔گزشتہ روز ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد ان کو صبح کے وقت پھانسی دی جانی تھی ۔ملزمان کو پھانسی گھاٹ پر لیجا کر پھانسی دینے کی تیاری کی جا رہی تھی کہ ملزمان کے لواحقین کی جانب سے دہشتگردی کی عدالت سے لیا گیا سٹے آرڈر پیش کیا گیا جس پر مزید کارروائی کیلئے پھانسی کو روک دیا گیا۔

پھانسی ملتوی

مزید : صفحہ اول


loading...