کوئی بھارت پر حملے کا سوچے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، منوہرپاریکر

کوئی بھارت پر حملے کا سوچے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، منوہرپاریکر

نئی دہلی / ہریانہ( اے این این ) بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کو فروغ دیااور اب وہ اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے اگر کوئی بھارت پر حملے کا سوچے گا تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے، گزشتہ روز ہماری فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور پانچ دہشت گردوں کو واپس بھیج دیا، پاکستان جانا اور جہنم میں جانا ایک جیسا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ کے علاقے ریواڑی میں ’’ذرا یاد کرو قربانی‘‘ پروگرام میں شرکت کے موقع پر منوہرپاریکر نے کہاکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھارت کا حصہ ہے ، ہمسایہ ملک بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔

منوہرپاریکر

مزید : صفحہ اول


loading...