کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یاسین گھمن

کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یاسین گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کشمیر میں بھارتی بربریت اور جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے عالمی برادری بھارتی مظالم کا راستہ روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتیوں نے اپنی مذموم روایات کو دہراتے ہوئے وحشیانہ حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کوموت کی نیند سلا دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پراقوام متحدہ اور عالمی برادری کی طرف سے کوئی آواز بلند نہیں ہوئی مسلم ممالک کا یہ طرز عمل مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ بلا تفریق رنگ و نسل ،دین و مذہب کے متحد ہو جائیں اور انفرادی مسائل و مفادات کو پس پشت ڈال کر مظلومیت کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

مزید :

عالمی منظر -