سعودی عرب پر ایرانی میزائلوں سے حملوں کا انکشاف

سعودی عرب پر ایرانی میزائلوں سے حملوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(این این آئی)ایرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر’’زلزال 3‘‘ نامی جن میزائلوں سے حملہ کیا تھا وہ ایرانی ساختہ تھے۔ایرانی خبر رساں ادارے کی جانب سے یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایرانی حکومت یمن میں باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی کی خبروں کی تردید کرتی رہی ہے۔ اگرچہ تہران کی جانب سے یمن میں آئینی حکومت کا تختہ الٹنے والی حوثی ملیشیا کی بھرپور حمایت کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ مئی میں امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک اسلحہ بردار بحری جہاز پکڑا ہے
جسے مبینہ طور پر ایران کی جانب سے یمن کے حوثیوں کے لیے بھیجا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -