مدرسے پرعرب اتحادکی بمباری کی مذمت

مدرسے پرعرب اتحادکی بمباری کی مذمت

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے صعدہ میں 13 اگست کو سعودی اتحادی افواج کی جانب سے اسکول پر کیے گئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی،حملے میں دس بچے ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوگئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے تمام جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بین القوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیاں روکنے اور شہریوں کے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ بان کی مون نے سعودی عرب اور یمن کے تنازعہ کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...