بھارتی حکومت ٹھوس حقائق سے بالآخر کب تک اپنی آنکھیں چراتی رہے گی

بھارتی حکومت ٹھوس حقائق سے بالآخر کب تک اپنی آنکھیں چراتی رہے گی

سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے پیلٹ گن سے شدید زخمی ٹنگمرگ کے ایک اور اٹھارہ سالہ نوجوان اشفاق احمد کا زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں دم توڈ دینے پر زبردست دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کے لگاتار جاں بحق ہونے اور شہدا کی تعداد میں روز بروز اضافے پر فکر اور تشویش کا اظہار کیاہے۔ اس دوران حریت ترجمان نے بھارت کے 70ویں یوم آزادی کے موقعے پر کشمیری عوام کی جانب سے بے مثال احتجاجی ہڑتال اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند بے پردہ تلخ اور ٹھوس حقائق سے بالآخر کب تک اپنی آنکھیں چراتی رہے گی اور بے تحاشہ طاقت کے مظاہرہ اور تشدد آمیز کاروائیوں سے کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کو دبانے کی کوشش کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اپنی جائز جدوجہد میں مصروف قوم کے بلند حوصلوں کو شکست دینے کیلئے حکومتی سطح پر جس بڑے پیمانے پر گزشتہ 40دن سے ظلم و جبر ، قتل و غارت گری اور انسانیت سوز مظالم کے ذریعے ہراسانیوں کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

وہ ظلم و جبر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...