عراقی پارلیمان نے پانچ نئے وزراء کی تقرری کی منظوری دے دی

عراقی پارلیمان نے پانچ نئے وزراء کی تقرری کی منظوری دے دی

بغداد( آن لائن )عراقی پارلیمان نے کئی ماہ کی تاخیر کے بعد بالآخر پانچ نئے وزراء کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم حیدرالعبادی نے تیل، ٹرانسپورٹ، اعلیٰ تعلیم، تعمیر اور ہاؤسنگ اور آبی وسائل کے لیے وزراء نامزد کیے تھے، جن کی منظوری پارلیمان نے دینا تھی۔ پیر کے روز عراق کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی پارلیمانی کارروائی کی فوٹیج میں قانون سازوں نے وزارت برائے تجارت کے لیے العبادی کا تجویز کردہ نام مسترد کر دیا۔

مزید : عالمی منظر