10ایرانی دراندازکویت میں داخل ہونے پر گرفتار

10ایرانی دراندازکویت میں داخل ہونے پر گرفتار

دبئی(آن لائن)کویت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ساحلی محافظوں نے دس ایرانی دراندازوں کو ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔کویتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ایک ایرانی شہری نے کویتی ساحلی محافظوں کا خود کو حوالے کرنے کا حکم ماننے سے انکار کردیا تھا اور وہ زخمی ہوگیا ہے۔وزارت داخلہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں 9افراد کو گھٹنوں کے بل جھکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ان کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔دوسری جانب ایران کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد مچھیرے ہیں اور ان کی گرفتاری کا کسی سرحدی خلاف ورزی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایران کی خبررساں ایجنسی فارس نے جنوبی صوبے بوشہر میں کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی چیف علی حجت پور کا ایک بیان نقل کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ بعض ایرانی مچھیروں کو ایک جھگڑے کے بعد کویت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...