رام بن میں ایک حادثے میں دو بھارتی فوجی مارے

رام بن میں ایک حادثے میں دو بھارتی فوجی مارے

سری نگر(کے پی آئی) رام بن میں ایک حادثے میں دو بھارتی فوجی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اثنارام بن میں ایک حادثے کے دوران دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ڈگڈول کے مقام پر ایک ٹرک ، جو سرینگر سے جموں آرہا تھاڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گرا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ٹرک300فٹ نیچے کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں سپاہی ڈرائیور دیباش کمار اور سنجو سلاریہ موقعہ پر ہی ہلاک ہوئے۔

مزید : عالمی منظر