ایل ایل بی کی ڈگری کیلئے زیادہ سے زیادہ 24سال عمر کی حد مقرر کئے جانے کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب

ایل ایل بی کی ڈگری کیلئے زیادہ سے زیادہ 24سال عمر کی حد مقرر کئے جانے کیخلاف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایل بی کی ڈگری کے لئے زیادہ سے زیادہ 24سال عمر کی حد مقرر کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیاہے ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار زین علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو تعلیم کے حصول کاحق حاصل ہے،اسلامی تعلیمات کی رو سے بھی علم کی فضیلت کو کم نہیں کیا جا سکتا نہ ہی ریاست کے کسی بھی شہری کو تعلیم سے دور رکھا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی کی ڈگری کے حصول کے لئے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 24برس مقرر کی ہے جس کی وجہ سے زائد عمر کے طالب علموں پر قانون کی ڈگری کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں جو آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کو23اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...