جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے اور اقدام قتل کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے اور اقدام قتل کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے اور اقدام قتل کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فرار کی کوشش پولیس اہلکاروں نے ناکام بنادی۔جسٹس عبدالسمیع خان نے ضمانت کی دو مختلف درخواستوں کی سماعت کی ،ساہیوال کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ندیم اسلم کے خلاف جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ دوران ڈرائیونگ ملزم پر 3 افراد کو کچل کر ہلاک کرنے کا الزام بھی ہے، اقدام قتل کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر شیخوپورہ کے تھانہ صفدر آباد کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ارشد،مبارک اور علی رضا پر مدعی مقدمہ زاہد پر قاتلانہ حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج یے ، عدالت نے ضمانت کے دونوں مقدمات میں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دیں، درخواست ضمانت مسترد ہوتے ہی چاروں ملزمان کمرہ.عدالت سے نکل کر فرار ہونے لگے تو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزمان کاتعاقب کر کے انہیں گرفتار کرلیا

مزید :

صفحہ آخر -