الیکشن کمیشن آج سے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے اہلخانہ کونا اہل قرار دینے کی پٹیشن کی سماعت کریگا

الیکشن کمیشن آج سے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے اہلخانہ کونا اہل قرار دینے کی ...

سلام آباد) این این آئی( الیکشن کمیشن آف پاکستان (آج )بدھ سے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے اہلخانہ کونا اہل قرار دینے سمت دیگر اہم پٹیشنز کی سماعت کریگا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس )ر( سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں بینچ ان مقامات کی سما عت کریگا۔ الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کے تقرر کے بعد نو تشکیل شدہ الیکشن کمیشن کے روبرنہایت اہم سوالات پرمبنی پٹیشنز زیرسماعت ہوں گی۔ تحرک انصاف وزیراعظم اور ان کے قریبی عزیز و اقارب کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائرکی ہے کہ انہوں نے اپنے مکمل اثاثے ظاہرنہیں کئے جس کے بعد وہ صادق اورامین نہیں رہے لہذا ان کو نااہل قرار دیا جائے۔ پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے بھی اسی نوعیت کی پٹیشنز دائر کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے خلاف پارٹی کے بانی رہنما اورسابق سیکریڑی اطلاعات اکبر ایس بابر نے 14 نومبر 2014ء سے پٹیشن دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹس میں مبینہ سنگین مالی بے ضابطگیوں، خوردبر، غیرقانونی طورپر غیر ملکی فنڈنگ کی وصولی ، پارٹی راہنماؤں اور ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں ہنڈی کے ذریعے مبینہ طور پر رقوم کی منتقلی جیسے الزامات عائد کر رکھے ہے۔

مزید : صفحہ آخر