شجرکاری مہم،محکمہ جنگلات نے 15لاکھ 49ہزار درخت لگا لئے

شجرکاری مہم،محکمہ جنگلات نے 15لاکھ 49ہزار درخت لگا لئے

لاہور(شہزاد ملک)محکمہ جنگلات نے مون سون کا سیزن شروع ہوتے ہی شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 15لاکھ 49ہزار درخت لگا لئے ہیں جبکہ 90لاکھ کا حدف ا کتوبر تک پورا کیا جائے گایہ درخت متعدد جنگلات ،سرکاری و پرائیویٹ اور آرمی کی زمینوں پر لگائے جا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات نے مون سون کا سیزن شروع ہوتے ہیں پہلے ہفتے میں 15لاکھ49ہزار درخت لگا دئیے ہیں جن میں جنگلات کی زمینوں کیلئے مقرر کردہ 37لاکھ 50ہزار ہد ف میں سے ایک ہفتے ہیں 2لاکھ 88ہزار یعنی 8فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔دیگر سرکاری زمینوں پر 6لاکھ کے ٹارگٹ میں سے 74ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں ؂جو کہ ٹوٹل ٹارگٹ کا 12فیصد بنتا ہے ۔سب سے زیادہ درخت ریلوے کی زمینوں پر لگائے گئے ہیں جہاں 4لاکھ ٹارگٹ کے مقابلے میں 72فیصد یعنی 2لاکھ 88ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں دیگر پرائیویٹ زمینوں پر درخت لگانے کا ٹارگٹ 42لاکھ50ہزار مقرر کیا گیا ہے جن میں سے 21فیصد یعنی 8لاکھ 99ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں ۔اس حوالے سے محکمہ جنگلات کی طرف سے تاحال 11شجر کاری کے حوالے سے تقاریب ہو چکی ہیں جس میں عوام کو درخت لگانے کے حوالے سے شعور و آگاہی بھی دی گئی ہے ۔تین ڈینگی واک،ایک کسان ڈے ،ایک سیمینار ،10ریڈیو ٹاکس اور 2شجر کاری واکس کروائی جا چکی ہیں ۔اس حوالے سے صوبائی وزیر جنگلات ملک آصف بھاہ اعوان نے بتایا کہ محکمہ جنگلات مون سون کے سیزن میں درخت لگارہا ہے اور اس حوالے سے عوام میں بھی شعور و آگاہی بھی دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جا سکیں ۔مون سون کے رواں سیزن کے ختم ہوے پر صوبے میں 90لاکھ نئے درخت لگائے جا ئیں گے جس سے ہریالی میں اضافہ ہو گا اور عوام کو ان درختوں کی صورت میں آکسیجن مہیا ہو سکے گی جبکہ محکمے نے درختوں کی بغیر کسی ٹھوس وجہ اور محکمے کی اجازت کے بغیر کٹائی پر بھی پابندی لگا رکھی ہے تاکہ درختوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے محکمہ کی طرف سے پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر