دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، صدیق الفاروق

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، صدیق الفاروق

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ قرآن پاک اور آئین پاکستان پر صدق دل سے عمل ملک کی بقاء اور سلامتی کی ضمانت ہے۔آئین کوجب بھی پامال کیا گیا پاکستان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔اگر ہر ادارہ اور فرد آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا کردار سرانجام دیتا رہے تو پاکستان قیامت تک سر بلند اورہر پاکستانی با وقار انسان کے طور پر زندگی بسر کرنے کے قابل ہو گا یہ باتیں انہوں نے بورڈ کے زیر انتظام حضرت عائشہ صدیقہ گرلز ڈگری کالج میں بورڈ کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ وطن ہمارے پاس امانت ہے اور ہمیں اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے اور اسی سے ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے چیئرمین بورڈ نے نظام شمسی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان اور تمام ادارے نظام شمسی کی مانند ہیں اسی طرح ہر پاکستانی کواپنے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی،ہر ملک کی فوج وقت آنے پر قوم کی خدمت کرتی ہے ،انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا اور پوری قوم اس نیک مقصد کے لیے حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ،اساتذہ اپنا فرض ادا کریں تو بچوں کو انکے تمام تعلیمی حقوق مل جائیں گے ۔بشپ الیگزینڈر جان ملک نے کہا کہ قائداعظم نے ہمیں بہترین ملک دیا ،مغرب کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں اپنے اندر کے دشمنوں کو تلاش کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ مستحق افراد کو سستی تعلیم دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرر ہا ہے سیکرٹری پاکستان ماڈل انسٹی ٹیوشن نسرین مہدی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بورڈ کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کے معیار کو پہلے سے بہت بہتر کر دیا ہے جبکہ اب ہم ماہرین تعلیم کے مدد سے ان اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ، ،تقریب میں سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر ،سیکرٹری انسٹی ٹیوشن نسرین مہدی ،پرنسپل عائشہ صدیقہ گرلز کالج بشری مجاہد ،جمشید مرزا ،ام کلثوم ، مصباح شاہد ،ضیاء اللہ نیازی ،محمد بوٹا سمیت پانچوں سکولز کی ٹیچرز اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں این اس ماڈل سکول ،ٹرسٹ ماڈل سکول ،بے نظیر بھٹو ٹرسٹ سکول اورڈاکٹر متین فاطمہ ماڈل سکول کے بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے مختلف ٹیبلو ،کشمیر کی آزادی اور دہشت گرد ی پر مشتمل خاکے اور ملی نغمے پیش کیا چیئرمین بورڈ نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور انعامات کا اعلان بھی کیا جبکہ آخر میں چیئرمین بورڈ نے تقریب میں شریک بچوں کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...