شارٹ فال میں کمی کے باعث انڈسٹریز کو ایک بار پھر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ شروع

شارٹ فال میں کمی کے باعث انڈسٹریز کو ایک بار پھر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی سے شارٹ فال کم رہا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کادورانیہ کم رکھا گیا تاہم جن علاقوں میں بارش ہوئی وہاں ترسیلی نظام متاثر ہوا اور فیڈرز ٹرپ کر گئے تاہم بارش رکنے کے بعد فوری طور پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ۔ شارٹ فال میں کمی کے باعث انڈسٹریز کو ایک بار پھر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ شروع کر د یا گیا ہے اور شارٹ فال کا تمام بوجھ گھریلو اور کمرشل صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ گزشتہ روز شہروں میں آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -