لاہور کالج یونیورسٹی کے ڈاکٹر افضل چودھری قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر نوکری سے فارغ

لاہور کالج یونیورسٹی کے ڈاکٹر افضل چودھری قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر نوکری ...

لاہور(خبرنگار) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر افضل چودھری کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے ڈاکٹر افضل چودھری کو نوکری سے فارغ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر افضل چوہدری کیخلاف مس کنڈکٹ اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پرکارروائی کی گئی۔ڈاکٹر افضل چودھری کی جانب سے رجسٹرار آفس کے احکامات کی پاپندی نہ کرنے اوروارننگ لیٹرز کا جواب نہ دینے کی انکوائری رپورٹ سنڈیکیٹ میں پیش کی گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی مطابق ڈاکٹر افضل چودھری کو یونیورسٹی ضوابط کے مطابق نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...