مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کھانوں کی تیاری کیلئے سلنڈر کے استعمال پر پابندی

مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کھانوں کی تیاری کیلئے سلنڈر کے استعمال پر پابندی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی ولی عہد اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادمحمد بن نائف نے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران مشاعرِ مقدسہ (منیٰ‘عرفات اور مزدلفہ)میں کھانوں کی تیاری کے لئے ایل پی جی (لیکوفا ئیڈ پیٹرولیم گیس)کے سلنڈر استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ا س پابندی کا اطلاق ان مقامات پر قائم سرکاری محکموں کی عمارتوں‘دفاتر اور کیمپوں پر بھی ہوگا۔ انہوں نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلہ کی سختی سے پابندی کریں ‘ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی ۔ محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل سلمان العمر نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی ٹیمیں اس مقصد کے لئے کیمپوں اور عمارتوں پر چھاپے ماریں گی ‘ ایل پی جی سلنڈر ضبط کر کے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : صفحہ آخر