پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متعدد سویٹس شاپس اور فوڈ پوائنٹس سربمہر کر دئیے
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی کی جانب سے مضر صحت اشیاء تیار کر نے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے گزشتہ روز ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں جوڈیشل کالونی میں واقع unoڈسٹریبویشن سے 80kg coated fat، 1053پیکٹس unoملک،25kgملک پاؤڈراور 25kg sodium benzoateکو معیادکی عدم موجودگی اور غیر معیار ی ہونے کی بنا پر قبضہ میں لے لیا۔سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے بند روڈ پر واقع اکرم سوفٹ ڈرنک کے پراڈکشن یونٹ کو مشہور برانڈز کے جعلی مشروبات بنانے، صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی روک تھام کے غیر مناسب انتظام، یونٹ میں نا خوشگوار بدبو، غیر معیاری کلرز اور فلیورز کے استعمال اور فوڈ لائسنس نا ہونے کی بنا پر سیل کردیا۔عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے راجبا روڈ پر محمدی ملک شاپ کو دودھ کی کوالٹی بہتر نہ ہونے اور فریزرزگندے ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔جبکہ لکی فاسٹ فوڈ کو بغیر ڈھکی فوڈ آٹیمز فروخت کرنے اور سٹوریج کے حالات خراب ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے گرومانگٹ محلہ میں المدنیہ ملک شاپ اور ظفر علی روڈ پر میاں منان ڈیری فارم کو فوڈ لائسنس نہ ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے باگڑیاں چوک میں بسم اللہ ملک شاپ کو صفائی کے ناقص انتظام، حشرات کی روک تھام کے انتظام نہ ہونے، بغیر ڈھکی فوڈ آٹیمز فروخت کرنے اور فوڈ لائسنس نہ ہونے کی بنا پر سیل کردیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے اکبری منڈی میں لال شاہ سویٹس، رضا سویٹس، مومن سویٹس، غلام سویٹس، یامن سویٹس اور بختاور سویٹس سے بلترتیب 30kg, 10kg, 10kg, 10kg,15kg, 80 kg گولی ٹافی کو بوجہ غیر معیاری اور لیبل نا ہونے کی بنا پر قبضہ میں لیا اور نمونہ جات برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوائے۔