لاس اینجلس میں ریت سے مجسمے بنانے کا 84 واں مقابلہ،شائقین کی بھرپور دلچسپی

لاس اینجلس میں ریت سے مجسمے بنانے کا 84 واں مقابلہ،شائقین کی بھرپور دلچسپی
لاس اینجلس میں ریت سے مجسمے بنانے کا 84 واں مقابلہ،شائقین کی بھرپور دلچسپی

  

لاس اینجلس (دنیا نیوز) لاس اینجلس میں ریت سے مجسمے بنانے کا میلہ ہوا جس میں درجنوں فنکاروں نے شاندار مجسمہ سازی کا مظاہرہ کیا۔ لاس اینجلس کے لانگ بیچ پر سالانہ 84 واں مجسمہ سازی کا مقابلہ ہوا جس میں درجنوں افراد نے ریت سے شاندار فن پارے بنائے۔ پوکے مون گو کا جادو یہاں بھی چھایا رہا۔ ریت سے بنا اس عالمی شہرت یافتہ گیم کے کریکٹر کا مجسمہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ میلے میں شریک فنکاروں نے مختلف تاریخی عمارتوں کے مجسمے بنائے جنہیں شہریوں نے خوب سراہا۔

مزید : صفحہ آخر