واحد علاقہ جہاں پر جس کو سب سے زیادہ مچھر کاٹیں اسے بڑا انعام ملتا ہے

واحد علاقہ جہاں پر جس کو سب سے زیادہ مچھر کاٹیں اسے بڑا انعام ملتا ہے
واحد علاقہ جہاں پر جس کو سب سے زیادہ مچھر کاٹیں اسے بڑا انعام ملتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (نیوز ڈیسک) مچھر جیسی مصیبت شاید ہی کوئی اور ہو۔ یہ انسان کی نیند ہی حرام نہیں کرتا بلکہ کئی بیماریاں بھی پھیلاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اس موذی شے سے بچے، لیکن روس کے ایک گاؤں میں ایک خاص تہوار پر لوگ بے تاب رہتے ہیں کہ انہیں زیادہ سے زیادہ مچھر کاٹیں۔یاہو نیوز کے مطابق ارال پہاڑیوں میں واقع گاؤں بریزنکی میں ہر سال ایک ’’مچھر میلہ‘‘ منعقد کیا جاتا ہے جس میں لوگ اپنے جسم پر زیادہ سے زیادہ مچھر لڑوانے کے لئے جنگل میں پھرتے رہتے ہیں اور خصوصاً گھنی جھاڑیوں میں گھسے رہتے ہیں، جہاں مچھروں کی کثرت ہوتی ہے۔ اس مقابلے میں ننھے بچوں سے لے کر بوڑھے افراد تک ہر کوئی شامل ہوتا ہے اور اس موقع پر خوب موج مستی اور ناچ گانا بھی ہوتا ہے۔اس سال مچھر میلے میں 9 سالہ بچی ارینا الیوکینا فاتح قرار پائی، جو اپنی ماں کے ساتھ جنگلی جھاڑیوں کا چکر لگاکر آئی تو اس کے جسم پر مچھر کے کاٹنے کے 43 نشان پائے گئے۔ بچی کو مچھروں کے لئے ’’لذیذ ترین لڑکی‘‘ کا خطاب دیا گیا اور ساتھ ہی چینی مٹی سے بنا کپ انعام کے طور پر دیا گیا۔بریزنکی گاؤں کا مچھر میلہ ایک قدیم روایت ہے لیکن اس موقع پر منعقد ہونے والے دیگر کھیلوں اور رقص کی وجہ سے اب یہ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بھی بن گیا ہے اور ہر سال سینکڑوں سیاح اس میں شرکت کے لئے پہنچ جاتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -