آئی فون کی شکل والے 500 پونڈ کے کیک پر لڑکی کی چھلانگ

آئی فون کی شکل والے 500 پونڈ کے کیک پر لڑکی کی چھلانگ
آئی فون کی شکل والے 500 پونڈ کے کیک پر لڑکی کی چھلانگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیکریمنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)کیلیفورنیا میں رہنے والے ٹیکنیکل وی لاگر نے اپنی سالگرہ پر 500 پونڈ کا آئی فون کیک بناکر اس پر اپنی گرل فرینڈ کو چھلانگ لگواکر اسے برباد کیا ہے۔ٹارس مکسیموک کا یوٹیب چینل بہت مشہور ہے جس میں وہ ہر نئی پراڈکٹ اور فون کا ڈبہ کھول کر اس پر تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں لیکن ان کی شہرت اس حوالے سے بھی ہے کہ وہ ہر فون پر پانی ڈال کر، زمین پر گراکر اور ضرب لگا کر اس کی مضبوطی کو بھی نوٹ کرتے ہیں۔ اسی حوالے وہ اسمارٹ فون توڑنے والے کے نام سے مشہور ہیں اور اب انہوں نے اپنی سالگرہ پر 230 کلوگرام کا کیک بنایا جو ہوبہو آئی فون جیسا ہے۔ٹارس نے کیک کو لان میں رکھا اور اپنی گرل فرینڈ سے کہا کہ وہ اس پر کود کر اسے تباہ کردے اور ایسا ہی ہوا۔ ٹارس نے بعد ازاں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں یہ سب سے بڑا کیک دیکھا ہے، یہ ایک بہت بڑا آئی فون کیک ہے جسے ایک لڑکی نے بگاڑا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -