گوگل نے سمارٹ فون پر ویڈیو کالنگ سروس متعارف کروا دی

گوگل نے سمارٹ فون پر ویڈیو کالنگ سروس متعارف کروا دی
 گوگل نے سمارٹ فون پر ویڈیو کالنگ سروس متعارف کروا دی

  


لاہور (مانیترنگ ڈیسک) گوگل نے سمارٹ فون پر اپنی ویڈیو کالنگ سروس متعارف کروا دی ہے۔ گوگل نے سمارٹ فونز کے لیے اپنی ویڈیو کالنگ سروس ڈیو لانچ کر دی ہے۔ اپلیکیشن کو سمارٹ فون میں مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ گوگل کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اس سروس میں منفرد بات یہ ہے کہ آپ کو کال کرنے والے شخص کا چہرہ سکرین پر کال اٹھانے سے پہلے ہی نظر آجاتا ہے۔ اپلیکیشن کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو گوگل اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنے موبائل نمبر کے ذریعے بھی اپلیکیشن کو استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...