بھارتی وزیر خزا نہ کا سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

بھارتی وزیر خزا نہ کا سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے 25اگسٹ سے پاکستان میں شروع ہونے والی سارک وزرائے خزانہ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے حالیہ دورہ کے موقع پر پاکستان میں اانکا گرمجوشی سے استقبال نہ ہونے کے باعث وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے25اگست کو ہونیوالی سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کے بجائے اقتصادی امور کے سیکریٹری شاکتی کانتا داس اس دو روزہ ایونٹ میں بھارت کی نمائندگی کرینگے۔

بھارتی وزیر

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...