انتہا پسندی اور دہشت گردی کو نیست و نابود کر کے رہیں گے، پر ویز رشید

انتہا پسندی اور دہشت گردی کو نیست و نابود کر کے رہیں گے، پر ویز رشید

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو نیست و نابود کر کے رہیں گے پرامن اور محفوظ پاکستان شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں سے تشکیل پا رہا ہے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شجاع خانزادہ شہید کو داد شجاعت پیش کرتے ہیں پرامن اور محفوظ پاکستان شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں سے تشکیل پا رہا ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو نیست و نابود کر کے رہیں گے پرویز رشید نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...