پنجاب حکومت نے صوبائی موٹروہیکل(ترمیمی)آرڈیننس 2016ء کا اجراء کردیا

پنجاب حکومت نے صوبائی موٹروہیکل(ترمیمی)آرڈیننس 2016ء کا اجراء کردیا

لاہو ر ( سپیشل رپورٹر )پنجاب حکومت نے صوبائی موٹروہیکل(ترمیمی)آرڈیننس 2016ء کا اجراء کردیا ہے جس کے تحت محکمہ ایکسائز پنجاب کی جاری کردہ نمبر پلیٹوں کے علاوہ دیگر تمام نمبر پلیٹوں کو غلط سمجھا جائے گا غیر سرکاری اور جعلی نمبر پلیٹوں کی تیاری سنگین جرم ہوگا ترمیمی آرڈیننس کے تحت غیر مجاز نمبر پلیٹ تیار کرنے والے کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جعلی نمبر پلیٹ تیار کرنے والے کو دوسال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہوگی۔

اجراء

مزید : کراچی صفحہ اول