پشاور ،پولیس کی کارروائی کے دوران دہشتگرد گرفتار

پشاور ،پولیس کی کارروائی کے دوران دہشتگرد گرفتار

پشاور( کرائمز رپورٹر )کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس نے مبینہ دہشت گر د کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو عدد ہینڈ گر نیڈ اور ایک عدد رائفل بر آمد کر کے ملزم کو مذید تفتیش کیلئے نا معلوم مقا م منتقل کر دیا سی ٹی ڈی پولیس اور متنی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کے مطابق گزشتہ روز انکو اطلاع ملی کہ مشکو ک شخص متنی کے علا قے میں موجود ہے اطلاع ملتے ہی پولیس نے کا روا ئی کر تے ہوئے مبینہ دہشت گر د واحد گل ولد شیر افضل سکنہ اپر دیر کو گرفتا ر کر کے انکے قبضے سے دو عدد ہینڈ گر نیڈ اور ایک عدد رائفل بر آمد کر کے انکے خلاف دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے مذید تفتیش جا ری ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...