شانگلہ ،نقاب پوش شدت پسند گروہ سرگرم ،عوام میں خوف وہراس

شانگلہ ،نقاب پوش شدت پسند گروہ سرگرم ،عوام میں خوف وہراس

پورن(پاکستان نیوز)شانگلہ میں نقاب پوش شدت پسندوں نے خوف وہراس پھیلادیا بچی کی اغوا کی کوشش ناکام تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے تحصیل پورن کے علاقے کوٹکے میں3 نقاب پوش شدت پسندوں نے بچی کی اغوا کی کوشش کی کوٹکے پورن کے مقام پر نقاب پوش شدت پسند بچی کو ایک ہزار روپے کا نوٹ دے رہاتھا کہ ہمارے ساتھ توڑا اگے چلی جائے بچی نقاب پوشوں سے ڈر کر بھاگ گئی اور چیخیں ماری جس سے علاقے کے عوام گھروں سے باہرنکلے بچی نے گھر جاکر اپنے مشران کو نقاب پوشوں کے بارے میں بتلایا علاقے کے مشران نے مقامی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے ڈی ایس پی اسلام خان کی ہدایت پر ایس ایچ او حبیب سید خان کی نگرانی میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا یادرہے کہ شانگلہ کے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح واقعات رونما ہوچکے ہیں جس کیوجہ سے بچوں اور والدین میں شدید خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول