افغان مہاجرین کو باعزت طور پر رخصت کیا جائے ،مولانا عبدالرحمان

افغان مہاجرین کو باعزت طور پر رخصت کیا جائے ،مولانا عبدالرحمان

شیرگڑھ(نامہ نگار)افغان مہاجر کیمپ جلالہ میں چار کیمپوں کے افغان مہاجرین کا احتجاجی جلسہ طورخم گیٹ پر مہاجرین کے ساتھ نرمی،رجسٹریشن کارڈ میں توسیع،مہاجرین کی پکڑ دھکڑ بند اور افغانستان میں امن کا قیام عمل میں لایا جائے مقررین کا پاکستان ،افغانستان اور یو این ایچ سی آر سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز افغان مہاجر کیمپ جلالہ میں چار مہاجر کیمپوں قدر خیل،ْقطب گڑھ ،پرخو ڈھیرئی اور جلالہ کیمپ کے افغان مہاجرین کا احتجاجی جلسہ جلالہ کیمپ میں منعقد ہوا جس میں افغان مہاجرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی جلسے سے افغان مہاجر کیمپ جلالہ کے شوریٰ کے صدر جمعہ گل جنرل سیکرٹری نور احمد دین،قاری عجب گل اور مولانا عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور یو این ایچ سی آر سے مطالبہ کیا کہ افغان مہاجرین نے پاکستان میں 37 سال گزارے لہذا انہیں باعزت طریقے سے رخصت کیا جائے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ میں توسیع کیا جائے طورخم گیٹ پر مہاجرین کے ساتھ نرمی کیا جائے اور مہاجرین کی پکڑ دھکڑ بند کیا جائے انہوں نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں امن قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام صدیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور افغانیوں نے زندگی کے 37 سال پاکستان میں امن اور محبت سے گزارے پاکستانیوں نے جومحبت اور پیار دیا زندگی بھر یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کوپختون روایات کے مطابق باعزت طریقے سے رخصت کیا جائے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...