خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( پاکستان نیوز)محکمہ خزانہ نے صوبے بھر میں ترقیاتی عمل تیز کرنے اور درکار فنڈز کی بروقت فراہمی کیلئے مربوط اور شفاف طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آئندہ کسی بھی شعبے میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل میں فنڈز کی عدم دستیابی رکاوٹ نہ بنے اسکی بدولت آئندہ ٹھیکیدار یا ادارہ راتوں رات ترقیاتی منصوبہ مکمل کرکے انعام بھی پا سکتا ہے قدرتی آفات اور دہشت گردی سے متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں انفراسٹرکچر کی بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس کا انکشاف خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ضلع دیر پائیں کے صدر بہادر زیب خان اور ناظم یوسی رباط شاد نواز خان کی زیرقیادت ملاکنڈ کی ٹھیکیدار برادری اور زعماء کے وفد سے ملاقات میں کیا جس نے اپنے بعض مسائل و مطالبات سے انہیں اگاہ کیا اور بتایا کہ ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے سے ٹھیکیدار کو مجبورا کام روکنا پڑتا ہے اور مقامی لوگوں کے مسائل اور تشویش میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے وفد میں ٹھیکیدار ہاشم خان، گل محمد، محمد شاہ، ظاہر شاہ، سیف العظیم، نیک محمد، عبیداللہ، بخت روان، خورشید، لطیف علی خان اور دیگر زعماء شامل تھے وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے ٹھیکیدار، کنسلٹنٹ اور محکموں کے مابین اشتراک کار بہتر بنانے، کسی بھی کرپشن کی شکایت اور رکاوٹ کے موثر ازالے نیز ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے مربوط طرزعمل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلئے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب کی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں دونوں جانب سے نمائندگی یقینی بنانے کے بعد شکایات اور بے قاعدگیوں کی چھان بین اور سزائیں تجویز کرنے کے علاوہ قومی تعمیر کے محکموں میں افسران و ملازمین کے تقرر و تبادلوں کی شفاف حکمت عملی اور پالیسی اپنائی گئی ہے جس کا مقصد ترقیاتی عمل میں سست روی، بے قاعدگیوں اور رشوت ستانی کا مکمل سد باب کرکے شفافیت یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹ ہمارے محکموں میں ایک منفرد اضافہ ہیں میگا سکیموں کی تکمیل میں ہماری حکومت کو اُن سے کافی توقعات وابستہ ہیں ہمارا تعمیراتی شعبہ اور ترقیاتی منصوبے بھی اسی وجہ سے رکے ہوئے تھے کیونکہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ کمیشن کا دھندہ اسی طرح جاری رہے اور غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی اور ٹیکسوں کا پیسہ چند افراد کی جیبوں میں جائے اور وہ حرام کے پیسے کو عیاشیوں پر اُڑا کر ہمیں بھی گناہ گار بناتے رہیں سرکاری ملازمین بھی اپنی تنخواہ میں گزارہ کریں ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیں اور کمیشن یا کرپشن کا خیال بھی دل میں نہ لائیں بصورت دیگر سخت مواخذے کیلئے تیار رہیں انہوں نے محکموں کو بعض شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی جن میں آر ایف پی، پی سی ون اور پروکیورمنٹ طریقہ کار کی بہتری، ٹی او آر فارم کی مفت ڈاؤن لوڈنگ اور دیگر قواعد کو آسان و سادہ بنانا شامل ہیں وزیر خزانہ نے کہا کہ کنسلٹنٹ ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون بنانے، سائٹ وزٹ، ریٹ مقرر کرنے، ٹینڈرز کے اجراء، کام کی بروقت اور معیاری تکمیل کے علاوہ ٹھیکیداروں کے بلوں کی تیاری اور اُنہیں چیک حوالے کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں ٹھیکیدار کا متعلقہ محکموں اور اکاونٹ افسران کے دفاتر کا چکر کاٹنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال یا تاخیر کی سزا کنسلٹنٹ کو ملے گی اور اُن سے منصوبے کے تمام واجبات کی صرف وصولی پراکتفا نہیں ہوگا بلکہ سنگین صورتحال میں ا نہیں بلیک لسٹ کرنے کے علاوہ اُن کے خلاف ارتکاب جرم کا کیس بھی درج کیا جائے گا مظفر سید ایڈوکیٹ نے ہدایت کی کہ محکمہ خزانہ کے علاوہ دوسرے سرکاری محکمے بھی منصوبوں کے فنڈزکا بروقت اجراء کریں اور کام کی بروقت تکمیل کیلئے سو فیصد ادائیگی یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکاری مشینری کے علاوہ پورے معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے اور منفی سوچ کو بدل کر مثبت سانچے میں ڈھالنے کا عزم کیا ہے اور اس مقصد کیلئے اطلاعات تک رسائی ،خدمات تک رسائی اور احتساب کمیشن سمیت جامع قوانین اور ادارے متعارف کئے ہیں تاکہ اصلاحات کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے اور بعد کی حکومتوں میں کوئی اسے بدلنا بھی چاہے تو نہ بدل سکے اور تمام حکومتی معاملا ت میں عوام کا مفاد مقدم رہے اس موقع پر ٹھیکیدار برادری نے انہیں درپیش مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ وہ کرپشن اور کمیشن جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے اور تعمیرات کے تمام شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کا معیار یقینی بنانے کے ضمن میں حکومت کی توقعات پرہر صورت میں پورا اُتریں گے ۔ <><><><><><>