تیمرگرہ ،وبائی امراض پھیلنے سے 2 افراد جاں بحق

تیمرگرہ ،وبائی امراض پھیلنے سے 2 افراد جاں بحق

تیمرگرہ(بیو رو رپور ٹ ) تحصیل خال کے یوسی سلطان خیل میں ڈائریا اور پیٹ کے دیگر مختلف بیماریوں نے وباء کی شکل اختیار کرلی،مذکورہ بیماری سے دو افراد جان بحق جبکہ سینکڑوں افراد بری طرح متاثر، عوام کوشدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق تحصیل خال کے یوسی سلطان خیل میں عموما اور ویلج کونسل لعلو میں گزشتہ تین ہفتوں سے ڈائریا اور پیٹ کے دیگر مختلف امراض نے وباء کی شکل اختیا ر کی ہے جس کی وجہ سے مبینہ طو ر پر دو افراد احسان الحق اور رحمٰن سیدلقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد بری طرح متا ثر ہوئے ہیں جن میں سے چند ایک اپنی مدد آپ کے تحت ضلع کے مختلف ہسپتالوں تک پہنچ گئے ہیں جب کچھ لوگ اپنی گھروں پر موت اور زندگی کے کشمکش میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے عوام میں خوف حراس پھیل گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق مذکورہ بیماریوں کے وجوہات اور ان کے سد باب کیلئے تا حال محکمہ صحت لوئر دیر کا کوئی اہلکار نہیں پہنچا ہے جس کی وجہ سے علاقے عوام محکمہ صحت لوئر دیر کی کارکردگی سے نالاں ہیں جب ویلج کونسل لعلو کے ناظم فضل خالق کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ای ڈی او لوئر دیر کی پوسٹ پر گزشتہ دو مہینوں سے دو ہم زلف آفیسر ز کے لئے کھینچا تانی جاری ہے جس کی وجہ سے وہ عوام کی بجائے اپنی کرسی کے بچاو میں لگے ہوئے ہیں اور ان کو عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے لوئر دیر کے محکمہ صحت کی رویے کا شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ،وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت لوئر دیر کے نا اہل افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...