سرکاری محکموں میں کرپشن کرنیوالے افسران، اہلکاروں کی فہرستیں طلب

سرکاری محکموں میں کرپشن کرنیوالے افسران، اہلکاروں کی فہرستیں طلب

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبائی محکموں میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے واقعات کے تدارک کے لیے سخت کارروائیاں عمل میں لانے کاحکم دیا ۔ اس سلسلہ میں رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوحکم جاری کیاگیاہے کہ وہ اپنے اضلاع کے تمام ماتحت محکموں کے افسران واہلکاران جن کے خلاف کرپشن کے مقدمات یادرخواستیں دی گئی ہیں یاعوامی حلقوں کی طرف (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

سے افسران وملازمین کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہوں ایسے افسران واہلکاران کی فہرستیں فوری طور پرمرتب کرکے بھجوائی جائیں ۔ مرتکب افسران واہلکاران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر