عمران خان کنفیوژ آدمی ہیں ٗآنیوالے دنوں میں مقبولیت صفر ہوجائیگی ٗطلال چودھری

عمران خان کنفیوژ آدمی ہیں ٗآنیوالے دنوں میں مقبولیت صفر ہوجائیگی ٗطلال ...

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کنفیوژ آدمی ہیں ٗآنیوالے دنوں میں ان کی مقبولیت صفر ہوجائے گی۔ ایک انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چودھری نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں عمران خان اپنی ذات کی جنگ لڑ رہے ہیں،جھوٹ بولنے والوں کا لوگ ساتھ نہیں دیتے،عمران خان کنفیوژ آدمی ہیں،عمران خان نے پہلی بار تسلیم کیا کہ ان کی مقبولیت کم ہورہی ہے ٗریلی اور بارت میں فرق ہوتا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ نام بدل لینے سے مارچ کامیاب نہیں ہوجاتے،آنیوالے دنوں میں عمران خان کی مقبولیت صفر ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پہلے بھی الزامات لگائے لیکن ثبوت نہیں پیش کرسکے،عمران خان کرکٹ کے ہیرو ہوسکتے ہیں لیکن سیاست میں زیرو ہیں۔نام بدل لینے سے مارچ کامیاب نہیں ہوجاتے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر