حکومت فروغ تعلیم ، جہالت کے خاتمہ کو یقینی بنارہی ہے، رانا مشہود

حکومت فروغ تعلیم ، جہالت کے خاتمہ کو یقینی بنارہی ہے، رانا مشہود

راجن پور ، فاضلپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر228نمائندہ پاکستان 228نامہ نگار)حکومت وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں فروغ تعلیم اور جہالت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور ،ٹھوس اور مثالی اقدامات کر رہے ہیں ۔صوبہ میں تعلیم کا بجٹ دو ارب سے بڑھا کر 22ارب کر دیا (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

گیا ۔ہر سال ہزاروں اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ،اساتذہ کا تربیتی پروگرام، سکولوں و کالجوں کی تعداد میں اضافہ ،سائنس و کمپیو ٹر لیبارٹریوں ،نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ اور طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ ،غیر ملکی مطالعاتی دورے ،اربوں روپے کی مراعات سمیت کئی لازوال اور انقلابی اصلاحات ،مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کی علم دوستی کی روشن مثالیں ہیں ۔رواں مالی سال میں بھی 76ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے ضلع راجن پور کے مختلف تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ڈی سی او ظہور حسین گجر، اے ڈی سی عبد الفتح ہولیو،اے سی راجن پور شاہد محمود،ڈی ایم او ملک راشد،ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ،ڈی او تعلیم زنانہ و مردانہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ۔بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم نے ڈی سی او آفس کے کمپلیکس میں ایک بریفنگ میں شرکت کی ۔ڈی سی او ظہور حسین گجر نے بتایا کہ ہمارا تعلیمی سٹرکچر اطمینان بخش ہے اور مسنگ فیسلیٹیز اور خطرناک عمارات پر بھی پورا فوکس ہے۔ڈی سی او نے ضلع کی سیلابی صورت حال کے بارے میں بھی صوبائی وزیر کو بریفنگ دی اور کہا کہ ضلع میں دو طرح کے سیلاب رودکوہی اور دریائی آتے ہیں۔ضلعی حکومت نے رودکوہی کے پانی کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک نئی ڈرین بنا رہی ہے ۔صوبائی وزیر تعلیم نے ضلع سے ڈیرہ بورڈ میں فسٹ آنے والی طالبہ کے لئے مفت تعلیم کا اعلان کیا ۔سکول دورے کے دوران ایک دسویں جماعت کی طالبہ کی آنکھوں کا حکومتی خرچہ پر علاج کرانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم ضلع راجن پور کے مسلم لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جس میں ضلعی صدر مسلم لیگ ن حسام خان گورچانی ،ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ ولی محمد ،تحصیل سیکریٹری میاں ریاض ثاقب اور دیگر رہنماء موجود تھے بعد ازاں انہوں نے دانش سکول فاضل پور کو بھی دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ ان کے میس ڈائینگ ہال میں ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل محمد طارق اورگرلز سیکشن کی پرنسپل زرقا سہیل رانا بھی موجود تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...