ڈویلپمنٹب ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ، ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

ڈویلپمنٹب ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ، ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی ...

 ٍ لاہور (سپیشل رپورٹر )حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کے 10 ویں اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5 ارب 83لاکھ 76ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 10 ویں اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر کی سکیم ضلع بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام (فیز I)کیلئے 5 ارب 83 لاکھ 76 ہزار روپے کی منظوری دے دی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر