پبلک سروس کمیشن، ہیڈ ماسٹرز کی بھرتی کیلئے عمر کی حد اور تعلیمی قابلیت مقرر

پبلک سروس کمیشن، ہیڈ ماسٹرز کی بھرتی کیلئے عمر کی حد اور تعلیمی قابلیت مقرر

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

مسٹریسز کی پنجاب پبلک سروس کمشن کے ذریعے بھرتی کے لئے عمر کی حد مقرر کر دی ہے جس کے مطابق مردوں کے لئے ہیڈ ماسٹر بھرتی کی عمر 22 سال سے 40 سال جبکہ ہیڈ مسٹریسز کے لئے عمر کی حد 22 سال سے 43 سال مقرر کی گئی ہے۔ ہیڈ ماسٹر و ہیڈ مسٹریس کی بھرتی کے لئے تعلیمی قابلیت ایم اے و ایم ایس سی اور بی ایڈ جبکہ سینئر ہیڈ ماسٹر، سینئر ہیڈ مسٹریس کے لئے تعلیمی قابلیت کم از کم ایم فل، ایم ایڈ، بی ایڈ اور پانچ سالہ تجربہ کی شرط عائد ہے۔ واضح رہے کہ کمشن کے ذریعے نئے 341 ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز، سینئر ہیڈ ماسٹرز، سینئر ہیڈ مسٹریسز بھرتی کئے جا رہے ہیں-

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...