بجلی کے کمرشل صارفین پر 12فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ، حکومت فیصلہ واپس لے ، تاجر تنظیمیں

بجلی کے کمرشل صارفین پر 12فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ، حکومت فیصلہ واپس لے ، ...

فیصل آباد ( آئی این پی) ایف بی آر نے بجلی کے کمرشل صا رفین پر12فیصد ود ہو لڈنگ ٹیکس لا گو کر دیا، 20ہزار رو پے سے زائد کی بجلی استعما ل کر نے وا لے صارفین اس فیصلہ کی زد میں آئیں گے، تا جروں نے بجلی کے بلوں پر ود ہو لڈ نگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ وا پس نہ لیا تو بھرپور احتجاج کریں گے ۔تفصیلات کے مطا بق ایف بی آر نے بجلی کے کمرشل صارفین اور تا جروں کے خلاف شکنجہ کس دیا ،بجلی کے کمرشل صا فین جو 20 ہزار سے زا ئد بجلی استعما ل کر یں گے وہ اس پر 12فیصد ود ہو لڈ نگ ٹیکس بھی ادا کر یں، فیسکو ریجن کے 18اضلاع میں3لا کھ 56ہزار کمر شل صا رفین ہیں جن سے ما ہا نہ 85کروڑ54 لا کھ رو پے جمع ہو نگے اس سے پہلے ایف بی آر نے تا جروں اور صنعتکاروں پر بنک سے رقم نکلوا نے پر ود ہو لڈنگ ٹیکس عا ئد کیا تھا جسے وا پس لینا پڑا تھا،ایف بی آر کے اس فیصلے کے بعد مختلف تا جر تنظیموں کے نما ئندوں نے کہا کہ تا جر اور بجلی کے کمرشل صارفین پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہو ئے ہیں مزید ٹیکس ان کی برداشت سے با ہر ہے لہٰذا حکو مت نے بجلی کے بلوں پر عا ئد ود ہو لڈ نگ ٹیکس کا فیصلہ وا پس نہ لیا تو احتجاج کر یں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...