ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرفراز خان کاڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کامعائنہ، معمولی جرائم میں ملوث18قیدی رہا کرنیکا حکم

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرفراز خان کاڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کامعائنہ، معمولی ...

وہاڑی(بیورورپورٹ+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرفراز خان نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے معائنہ کے دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 18اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا انہوں نے جیل کی مختلف بارکس کا معائنہ کرتے ہوئے حوالاتیوں کے مسائل سنے جیل کچن میں اسیران کے لیے تیار کئے جانے والے کھانے کے معیار اور سیکیورٹی نظام سمیت صفائی کی صورتحال کو چیک کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیااور آئندہ اسی معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اس دوران جیل سپرنٹنڈنت سید بابر علی شاہ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدا لصبور سکھیرا،رضوان سعید گجر بھی موجود تھے ۔

جیل معائنہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...