اسسٹنٹ کمشنرزکے دفاترکی تزئین وآرائش اورفرنیچر کے لیے 220ملین جاری‘ضلعی حکومتوں کوآگا ہ کردیاگیا

اسسٹنٹ کمشنرزکے دفاترکی تزئین وآرائش اورفرنیچر کے لیے 220ملین جاری‘ضلعی ...

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنرزکے دفاترکی تزئین وآرائش اورفرنیچر کے لیے 220ملین جاری۔ضلعی (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

حکومتوں کوآگا ہ کردیاگیا۔ نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ نظام کوہم آہنگ کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اسسٹنٹ کمشنرزکے دفاتر کی تزئین وآرائش اورفرنیچروغیرہ کے لیے220اعشاریہ 500ملین روپے ڈویژنل سطح پرجاری کردئیے ہیں ‘تمام کمشنرزکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ تزئین وآرائش کے حوالے سے پلان تیارکرکے دیں اور31اگست تک رپورٹس مرتب کریں ‘ سیکرٹری ریونیوپنجاب بورڈآف ریونیوکی جانب سے بھی مراسلہ جاری کیاگیاہے کہ ضلعی نظام کی مضبوطی اورلوکل گورنمنٹ اسٹیبلشمنٹ کے لیے پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرزکے دفاتر کی تزئین وآرائش کے لیے147ملین جبکہ فرنیچروغیرہ کے لیے73عشاریہ 500ملین روپے جاری کیے ہیں جوکمشنرزکے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے جبکہ ایک اسسٹنٹ کمشنر کے دفترپرایک ملین اورفرنیچروغیرہ صفراعشاریہ پانچ ملین روپے تک خرچ کیے جائیں گے اس سلسلہ میں ضلع حکومتوں کوآگاہ کردیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...