8 سرکاری ملازمین کو ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاگیا

8 سرکاری ملازمین کو ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں منگل کو محکمہ آبپاشی کے گرفتار8 سرکاری ملازمین کو پیش کیاگیا۔عدالت نے ملزمان کو ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔دوران سماعت نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری ملازمین کو مالی بدعنوانیاں کرنے پر گرفتار کیا گیاہے۔تمام سرکاری ملازمین ڈسڑکٹ دادو میں تعینات تھے۔تمام8سرکاری ملازمین محمکہ آبپاشی کے ملازم ہیں۔گرفتارملزمان پرکڑروں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔گرفتارملزمان میں انجینئرعبدالغنی ، انجینئرغلام سرورسحیر،انجینئرحبیب اللہ ، اسسٹنٹ انجینئر غلام نبی، اسسٹنٹ انجینئرعبد الستارکھورو،انجنیئر منصور احمد اور سب انجینئر اصغر جمالی شامل ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...