حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کر رہی ہے، چوہدری شفیق

حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کر رہی ہے، چوہدری شفیق

صادق آباد (تحصیل رپورٹر)صادق آباد کی ترقی کا عمل جاری و ساری ہے ‘ نادرن بائی پاس کی تعمیر سے شہریوں کو گنے کے سیزن میں ٹریفک کے مسئلہ سے نجات مل گئی‘ حلقہ کے دیہی عوام کو جلد پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ بھی شروع ہونے جارہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

صنعت و پیداوار چوہدری شفیق نے لنڈا پھاٹک کے قریب نادرن بائی پاس کے افتتاح کے موقع پر تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کررہی ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب صادق آباد ایک مکمل ترقی یافتہ شہر ہوگا ۔ اس موقع پر حافظ عبدالرزاق‘ چوہدری شفیق پپا‘ حاجی عبدالقیوم‘ چوہدری اظہر شفیق‘ عبدالصبور چوہدری‘ حاجی خادم حسین‘ چوہدری انیس‘ چوہدری زبیر افضل‘ میاں شبیر احمد‘ اسلم باجوہ‘ اسد ریاض چیمہ‘ میاں اسلم‘ عمران صابر چیمہ‘ ملک اصغر رضا‘ چوہدری قاسم یعقوب‘ ملک خوشی محمد وسیم‘ فرحان اقبال چوہدری ‘ چوہدری طاہر لطیف‘ چوہدری عبدالغفور اور دیگر بھی موجود تھے ۔

شفیق

مزید : ملتان صفحہ آخر