حکومت کھیلوں کے فروغ، انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کیلئے پانچ ارب خرچ کریگی، اقبال چنٹر

حکومت کھیلوں کے فروغ، انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کیلئے پانچ ارب خرچ کریگی، ...

بہاولپور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امداد باہمی اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب امسال کھیلوں کے فروغ کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر وترقی اور کھیلوں کی بین الاقوامی معیار کی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

سہولیات کی فراہمی کے لئے 5ارب روپے خرچ کرے گی۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کینٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں رانا احمد مختار مرحوم ایڈووکیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی ،ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کی ترویج کے لئے نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تربیت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صوبہ بھر میں نئے کھیلوں کے میدان بنائے جائیں گے اور تمام اضلاع میں کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے الیکٹرانک سپورٹس لائبریریاں بھی قائم کی جائیں گی۔ پنجاب بھرمیں موجودہ جمنیزیم میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کو بہت جلد یقینی بنایا جائے گا۔رانا احمد مختار مرحوم ایڈووکیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ راجپوت الیون اور باؤ الیون کے مابین کھیلا گیا ۔راجپوت الیون نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 8اوورز میں 46رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا جبکہ باؤ الیون نے 8اوورز کے دوران 44رنز بنائے۔فائنل میچ کی آخری بال پر محمد اکرم نے کیچ پکڑ کر راجپوت الیون کو فتح سے ہمکنار کیا جس پر صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کھلاڑی کو نقد انعام سے نوازا۔اس موقع پر بلال بلوچ، راؤ شرافت، محمد طاہر، محمد رمضان، تنویر خان، اعجاز خان اورمزمل حسین ،عامر خان کے علاوہ کھلاڑیوں اور سپورٹس شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...