حکومت لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کی صرف تسلی دے رہی ہے،چوہدری سرور

حکومت لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کی صرف تسلی دے رہی ہے،چوہدری سرور

  لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے عوام کو تعلیم ‘صحت کی سہولتوں ‘روزگار کی فراہمی اور غر بت کے خاتمے کیلئے بھی نیشنل پلان لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان کی مانٹیر نگ ذمہ داری دینا خوش آئندہے دہشت گردی کیخلاف قوم متحد ہے ‘امن ‘تعلیم اور صحت کے بغیر دنیا میں کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ‘بد قسمتی سے ہسپتال ‘سکول برباد ہیں عوام چوروں او ر ڈاکوؤں کے رحم وکر م پرہیں’ملک میں حکمران کوئی ’’ڈھنگ ‘‘کا کام نہیں کر رہے ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف روزانہ سینکڑوں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں حکومت قوم کولوڈشیڈ نگ کے خاتمے کی صرف تسلیاں دے رہی ہے ‘بچے اغواء ہو رہے ہیں مائیں رو رہی ہے مگر حکمران ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ‘عمران خان ملک میں حقیقی معنوں میں عوام کی حکمرانی اور امیر غر یب کیلئے ایک جیسا قانون چاہتے ہیں ۔ وہ آئی ٹی ایف کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم ‘صحت ‘روزگار سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں جب ملک میں تعلیم نہیں ہوگی اور نوجوان بے روزگار ہوں گے تو جرائم میں بھی اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان مسلسل بد حالی کا شکار ہو رہا ہے ملک کیلئے کر پشن بھی ایک کینسر بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے عوام کو تبدیلی دینا چاہتے ہیں جو کر پٹ نظام حکومت کے خاتمے سے ہی ممکن ہے اس لیے ہم نے تحر یک احتساب شروع کی ہے ۔ چوہدری سرور

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...