جہازوں سے پرندے ٹکرانے بارے آگاہی کیلئے بینظیر ائیرپورٹ پرآگاہی مہم

جہازوں سے پرندے ٹکرانے بارے آگاہی کیلئے بینظیر ائیرپورٹ پرآگاہی مہم

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرندوں کے جہاز وں سے ٹکرانے کے خطرات سے تحفظ کے لیے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرآگاہی مہم شروع کردی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے(BASH) کے خطرات کے بارے ہفتہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آگاہی مہم کے بارے میں بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پرایک اہم اجلاس آج منعقد ہوا ۔ جس میں ائیر پورٹ پر کام کرنے والے اور دیگر سرکاری اداروں نے شرکت کی۔اس آگاہی نشست میں پاکستان ائیر فورسPAF))، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(RWMC) ، ،کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(CDA)،راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ(RCB)، چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ(CCB)،ڈسٹرک ایڈمنسٹیٹر ،پی آئی اے،ائیر لائن اوپریٹنگ کمیٹی (AOC)،جیریز دناتا،شاہین ائیر،ائیر بلیو،امارات اوردیگر برڈایکسپرٹس نے شرکت کی۔اس مہم کا بنیادی مقصد نہ صرف پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے مسئلے سے متعلق لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے، بلکہ ساتھ ہی ایوی ایشن کی صنعت میں اس کے اطلاق کے ذریعے ایئر پورٹس پر بروقت اور محفوظ فلائٹ آپریشن کویقینی بنانا بھی ہے۔اس مہم کو پرنٹ میڈیا ،الیکڑانکس میڈیا،پبلک سروس میسجز،پمفلٹ،بل بورڈز،ریڈیو کے ذریعے پیغامات اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک پہنچایاجائے گا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے اداروں اور ائیر پورٹ کے ارد گرد رہنے والے لوگوں اور کاروباری افراد سے اپنے اپنے علاقوں کو صاف ستھرا اور گندگی سے پاک رکھنے کا پیغام دیا ہے۔برڈاسٹرائک سے مراد ، پرندے اور جہاز کے درمیان ہونے والا ٹکرا ہے ، جو ٹیک آف یا لینڈنگ کے وقت ہوسکتا ہے ۔تاہم یہ ایک ٹرم ہے جسے دیگر جنگلی حیات جیسے چمگاڈریا زمینی جانوروں کے حوالے سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔لیکن یہ طے ہے کہ برڈ اسٹرائک عام ہے اور ہوائی جہازوں کے لئے ایک بہت بڑاخطرہ ہے۔اس مہم میں ایئر سائیڈ انسپیکٹرز کی تقرری اور ایئر فیلڈ میں ایئر اسپرے ،کارتوس کے استعمال، فائر کریکرز اور پرندوں کے گھونسلوں کو ختم کئے جانے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے نیز انسپیکٹرز کو ایئر پورٹس کے 14 کلومیٹر کے احاطے میں پرندوں کی آمد کا باعث بننے والے جگہوں کی نشاندہی کے لئے باقاعدگی سے وزٹ کرنے کا پابند کیا جائے گا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہوائی جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر سال باقاعدگی سے سیفٹی مہم چلاتی ہے ، تاکہ نہ صرف لوگوں کو اس بات کی یاددہانی کرائی جائے بلکہ ایئر ٹریفک کو بہتر اور محفوظ طریقے سے جاری رکھا جاسکے۔.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...