کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،معراج الہدیٰ

کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،معراج الہدیٰ

  کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ اورپاکستان کے یوم آزادی پر جشن اورجان کی پرواہ کئے بغیرپاکستان کے حق میں ریلیوں کے انعقاد سے ثابت ہوگیا کہ کشمیری عوام کے دل پاکستان کے بیس کروڑ عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ان شاء اللہ وادی کشمیر میں ایک دن آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔بھارت اب زیادہ دیر تک آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔پاکستانی عوام ان کی اخلاقی وسفارتی مدد جاری رکھیں گے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے،کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف اورجدوجہد آزادی کی جنگ لڑنے والوں پیلٹ گن استعمال کرکے نہ صرف انسانی حقوق کی شدید پامالی بلکہ انسانیت کو شرما دیا ہے۔ایک مہینہ سے بھی زیادہ عرصہ ہوگیا ہے جو قابض فوج نے وہاں جذبہ حریت کو دبانے کیلئے کرفیو لگا رکھا ہے،جس کی وجہ سے اب وہاں ادویات سمیت خورونوش کی قلت پیداہوگئی ہے۔ اس لیئے حقوق انسانی اورعالمی ضمیر کو اپنی بیداری اور غیرجانبداری کا ثبوت دیتے ہوئے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کوحق خود ارادیت کا موقع دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...