حقیقی آزادی کے لیے مزید جدوجہد کی ضرورت ہے،طارق بھٹی

حقیقی آزادی کے لیے مزید جدوجہد کی ضرورت ہے،طارق بھٹی

اسپین(نمائندہ خصوصی) پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما طارق رفیق بھٹی نے کہا کہ ہے 69 سال گذر جانے کے باوجود ہم حقیقی معنوں میں آزاد نہیں ہوئے۔ ہمیں حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لئے ابھی اور بہت ساری کوششیں کرنا ہوں گی اس حقیقی آزادی کے لئے نوجوان جو کہ پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں ان کو بہت کام کرنا ہوگا اور ہر قسم کی مشکلات کے باوجود بھی اور بہت محنت کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پرپاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام تر اختلافات کے باوجودہمیں 14 اگست ،23 مارچ اور دیگر قومی ایام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر منانا چاہیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...