ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ترجیحات میں شامل ہے ،میرہزار بجارانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میرہزار خان بجارانی نے کہاہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شفاف طریقے سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میری ترجیحات میں شامل ہے ،سی پیک منصوبے سے سندھ کو بھی فائدہ ہوگا،ضلعی حکومتوں کے لے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونا پارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ کراچی کے میگا پروجیکٹ کے تحت شاہراہوں کی تعمیر فوری شروع کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سندھ سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میرہزار خان بجارانی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے انتخابات میں کبھی دھونس دھاندلی کا سہار نہیں لیا ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کے چیئرمین کے انتخابات میں اکثر مقامات پر مخالفین امیدوار ہی سامنے نہیں لائے ۔مخالفین کی تنقید کو بھی مثبت لیتے ہوئے ان کا ویلکم کرتے ہیں ۔میرہزارخان بجارانی نے کہاکہ سب میرین چو ر نگی پر انڈر پا س اور سپا ر کو سے سپر ہا ئی وے تک سڑ ک کی تکمیل کا کا م رواں سال مکمل کیا جا ئے گا ۔بہت جلد بلو چ کا لو نی فلا ئی اوور کو ری ڈیزا ئن کر کے ایک ڈا ئیورژن بنا ئینگے۔ اس طر ح تما م اطرا ف میں بند سڑ کیں کھل جا ئینگی ۔انہو ں نے کرا چی والوں کو خو شخبر ی دی کہ بہت جلد نہ صر ف شا ہراہ فیصل سے شاہ فیصل کا لو نی جانے والو ں کے لئے نا تھا خا ن انڈر پا س کی تعمیر شرو ع ہو گی بلکہ شا ہرا ہ فیصل کو ائر پو ر ٹ اور قا ئد آبا د تک سگنل فر ی بنانے کا منصو بہ جلد مکمل کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ میں تر قیا تی منصو بے مکمل کر نے اور مستقبل کے اہداف تکمیل کر نے کے لئے تما م محکمو ں سے تفصیلا ت طلب کر لی گئی ہیں ۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ تما م جا ر ی منصو بو ں کو جو ن 2017تک مکمل کر وا نا میری تر جیحا ت میں شا مل ہیں ۔میر ہزا ر خا ن بجا را نی نے بتا یا کہ کند ھ کو ٹ تا گھو ٹکی بر ج کا مکمل کر وا نا ان کا ایک خوا ب تھا جو انہو ں نے پورا کر دیا ۔ جس سے دو نو ں علا قو ں کے لاکھو ں لو گو ں کے بے پنا ہ سفر ی اور تجارتی سہو لیا ت میسر ہو سکیں گی ۔