تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ،سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ،سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں منگل کوتعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کی جانب سے اقدامات کی رپورٹ پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے مفصل رپورٹ 8ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں صوبے کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے حکومت سندھ سے اسکولوں سے متعلق رپورٹ طلب کی جو حکومت پیش نہ کرسکی،سیکیورٹی اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر حکومت سندھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کوہر تین ماہ میں سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاتھا اتنے حساس معاملے پر حکومت کی غفلت سمجھ سے بالاتر ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ تمام تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور مفصل رپورٹ 8 ستمبر کو عدالت میں پیش کی جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...