ملتان میٹرو منصوبہ ‘ بس اسٹینڈ پر 47 برقی زینے نصب

ملتان میٹرو منصوبہ ‘ بس اسٹینڈ پر 47 برقی زینے نصب

ملتان(نمائندہ خصوصی ) ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے اسٹیشنز پر 64 میں سے 47 برقی زینے (ایسکالیٹر) لگا دیئے گئے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید ترین برقی زینے ہیں جو کہ یورپ سے درآمد کئے گئے ہیں۔ ہر برقی زینے میں ایک گھنٹے میں 10 ہزار افراد کو بس اسٹیشن کی برج تک(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

پہنچانے کی استعداد موجود ہے۔ ایوان صدر وزیر اعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ اور پاکستان کی بڑی نجی عمارتوں کے علاوہ فرانس کی سب سے بلند عمارت میں بھی اسی ادارے کے برقی زینے نصب کئے گئے ہیں۔یہ بات پراجیکٹ مینجر شینڈلر (Schindler) محمد فرقان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن بی سی جی چوک پرپانچ چونگی نمبر 9 پرچار جبکہ دیگر میٹرو اسٹیشنز پر تین تین برقی زینے لگائے جانے کا پلان بنایا گیا ہے۔ میٹرو بس اسٹیشن بی سی جی چوک، چونگی نمبر 6 اور نشیمن کالونی کے علاوہ باقی تمام اسٹیشنز پر برقی زینے لگا دیئے گئے ہیں۔ میٹرو بس اسٹیشن چونگی نمبر 9 پر دو برقی زینے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ 2 مزید نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ برقی زینوں کی تنصیب کنٹرول یونٹ کمیونی کیشن اور ٹیسٹنگ کے بعد انہی میٹرو بس انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔ محمد فرقان نے بتایا کہ ہر برقی زینے پر سینسر نصب کیا گیا ہے اور کسی رکاوٹ یا خاتون کا دوپٹہ الجھنے پر یہ آٹو میٹک رک جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ برقی زینے میں صفائی کیلئے آٹو کلینگ سسٹم اور مشینوں کی حفاظت کیلئے آٹو لبریکیشن سسٹم لگایا ہے۔ یہ سسٹم لاہور میٹرو بس اسٹیشنز پر لگائے برقی زینوں میں نہیں ہے وہاں یہ کام مینول طریقے سے انجام دیئے جاتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر