حکومت سندھ اور سیمنز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

حکومت سندھ اور سیمنز کے درمیان ایم او یو پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور سیمنز نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں انرجی کے شعبہ میں ملکر کام کرنے کے لئے ایک ایم او یو پر دستخط کئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ایم او یو کے تحت موجودہ انرجی انفراسٹکچر کی موڈرائنزیشن ، اپ گریڈیشن اور پاور جنریشن اور انرجی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی صلاحیت اور پاور نیٹ ورک باالخصوص 500KV،200KVاور 132KVکے لئے نئے انفراسٹرکچر کو ترقی دینا ہے۔ایم او یو کے تحت دونوں پارٹیاں صوبہ میں مختلف انرجی کے منصوبوں کی نشاندہی کرینگی اور انرجی جنریشن ، ٹرانسمیشن ، ڈسٹریبیوشن ، اسمارٹ گرڈ سسٹم کے لئے نئے انفراسٹرکچر کی ترقی اورا ن کی اپ گریڈیشن ، موڈرائزیشن ، دیکھ بھال اور اس کی ترقی کے لئے کام کر یں گی۔ ایم اویو کے مطابق سیمنز نئے گرڈ اسٹیشن کے ساتھ ساتھ آگمینٹشن ، فلیکسبل اے سی ٹرانسمیشن سسٹم ( ایف اے سی ٹی ایس) ، ہائی وولٹیج ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم 800KVتک کے لئے اور پورٹیبل پاور سولیوشن 420KVتک کے لئے سولیوشنس فراہم کریگی۔ سیمینس کمپنی جو سولیوشن فراہم کریگی وہ انٹی گریشن آف ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) کا ایڈوانسڈ ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم (اے ڈی ایم ایس)کا تعارف اور اس کا جامع طریقے سے احاطہ کر یں گے ۔ ایم او یو کے مطابق سیمنز کمپنی سندھ حکومت کا وسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی سطح پر فنڈنگ کے ذرائع اور حکومت کا مقاصد کے حصول میں مدد اور تعاون کریگی ۔