مون سون شجرکاری ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے،کمشنر بہاولپور

مون سون شجرکاری ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے،کمشنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ)کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ مون سون شجر کاری کے مقررہ 10لاکھ پودوں کے ہدف کے حصول کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ پودوں کی آبیاری اور نگہداشت سر سبز و شاداب پاکستان کے حصول کو ممکن بنائے گی۔ ان خیالات کا (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
اظہار انہوں نے مون سون کی ڈویژنل شجر کاری مہم کااپنے دفتر کے لان میں پودا لگا کر افتتاح کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رابطہ ثاقب علی عطیل ، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نعیم اقبال بخاری ، کنزر ویٹر فاریسٹ فیصل ہارون ، ڈی او سی چوہدری امجد بشیر ، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمود الحسن ، اسسٹنٹ کمشنرجنرل سید وسیم حسن اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ کمشنر ثاقب ظفر نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات شجر کاری مہم میں شریک ہوں تاکہ قدرتی ماحول کو خوبصورت بنایا جاسکے۔ کمشنر نے پودا لگانے کے بعد مہم کی کا میابی کیلئے دعا کی۔ کنزرویٹر فاریسٹ فیصل ہارون نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ضلع بہاولپور میں 4لاکھ 28ہزار پودے ، ضلع بہاولنگر میں 2لاکھ 86ہزار ، ضلع رحیم یارخان میں 3لاکھ 36ہزار اور ڈویژن بھر میں ساڑھے 10لاکھ پودے لگانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے زیر انتظام 24سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں فی پودا 3روپے اور فی قلم ایک روپے کے رعایتی نرخ پر دستیاب ہے۔